324

پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اشفاق احمدکا خواتین ڈاکٹروں و نرسوں کی جنسی ہراسگی میں ملوث ہونےکا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اشفاق احمد، پاکستانی خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کی جنسی ہراسگی میں ملوث ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین ڈاکٹروں کو برطانیہ این ایچ ایس میں نوکری دلوانے کے بہانے جنسی ہراساں کرنے کے لیے ہر طرح کے ذرائع کا استعمال۔ اس ضمن میں ایک خاتون ڈاکٹر کی فراہم کردہ وٹس ایپ چیٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

ڈاکڑ اشفاق احمد کا تعلق برطانیہ کی ایک تنظیم APPNE سے بتایا جاتا ہے۔ یہ ڈاکٹر جھوٹی ورکشاپس کے بہانے فارما کمپنیوں کا استعمال کر کے پاکستان آتا ہے اور پھر خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کے نمبر لے کر ان کو برطانیہ لے جانے کا جھانسہ دیتا ہے اور این ایچ ایس برطانیہ میں ٹریننگ کا دھوکہ دیا جاتا ہے۔ خاتون ڈاکٹر مکمل ثبوتوں کے ساتھ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس ضمن میں بڑی کارروائی متوقع ھے۔ اس ڈاکٹر کی این ایچ ایس میں انکوائری کروائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں