122

ٹوکیو اولمپکس میں بیلجیم نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

برسلز(محمد عاطف حسین )ٹوکیو اولمپکس میں ورلڈ چیمپئن بیلجیم نے مینز ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ بیلجیم نے آسٹریلیا کو شوٹ آو¿ٹ میں 2-3 سے شکست دی۔بیلجیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم نے بھارت کو 5-2 سے عبرتناک شکست دی تھی۔سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جرمنی کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا 17 سال بعد ان کھیلوں کے فائنل میں پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں