116

ٹاپ ماڈل اور معروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں پکڑی گئیں

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے پوش علاقے جوہو کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے جسم فروشی میں ملوث ایک اداکارہ اور ایک ٹاپ ماڈل کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو کچھ عرصے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ ایشا خان نامی خاتون جوہو کے علاقے میں واقع فائیو سٹار ہوٹل میں جسم فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے فرضی گاہک بن کر ایشا خان سے رابطہ کیا جس نے بہت سی لڑکیوں کی تصاویر بھیجیں۔ پولیس اہلکاروں نے دو لڑکیوں کی تصاویر منتخب کیں، ان میں سے ایک ٹاپ ماڈل ہے اور بہت سے اشتہارات میں کام کرچکی ہے۔ جب کہ دوسری لڑکی ٹی وی اداکارہ ہے جو سیریلز میں کام کرتی ہے۔
پولیس نے ایشا خان کے ساتھ فی لڑکی دو گھنٹے کیلئے دو لاکھ روپے طے کرکے انہیں ہوٹل میں بلالیا۔ تینوں جیسے ہی ہوٹل میں پہنچیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ماڈل اور اداکارہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بیروزگار ہیں اور انہیں کام نہیں مل رہا جس کی وجہ سے وہ ممبئی میں اپنا خرچہ چلانے کیلئے جسم فروشی پر مجبور ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں