118

وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی ﷺ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے نصاب میں رسول اللہﷺ کی حیات مبارکہ کے سنہری اصول پڑھانے کی ہدایات دیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی شہباز گل و وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی ، وفاقی وزیر نے نصاب میں شامل سیرت النبیﷺ پر تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر اعظم کو اساتذہ کی تربیت اور امتحانات کے معیار سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہماری نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا اہم ترین پہلو اخلاق و آداب ، حسن معاشرت ہیں ،تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ طلبہ کو تاریخ اسلام بھی پڑھائی جائے ، یکساں نصاب پر عملدرآمد صوبوں کے ا شراک سے جلد مکمل کریں ۔

مزید :
اہم خبریں -تعلیم و صحت –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں