118

نوجوانوں کو روزگار دیں ، چھ ماہ تک تنخواہ حکومت دے گی ، برطانوی حکومت کی بڑی آفر

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث بیروزگاری کا مسئلہ سر اٹھائے کھڑا ہے ، ایسے میں برطانوی حکومت نے نجی کمپنیوں کو بڑی پیشکش کردی جس میں کہا گیا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں ، چھ ماہ تک تنخواہ حکومت ادا کرے گی ۔

برطانیہ میں کک سٹارٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں اور بزرگوں کو ٹرینی شپ اور ٹی لیول کی تربیت دی جائے گی ، عوام مختلف مہاروں کے مطابق تربیت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ، اس کے بعد جو کمپنیاں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گی انہیں حکومت کی جانب سے 1500پاؤنڈز کی گرانٹ دی جائے گی ، اس کے ساتھ حکومت نئے ملازم کی تنخواہ اور قومی انشورنس کی رقم چھ ماہ تک دیتی رہے گی ۔ اس طرح یہ سکیم ملازمت دینے اور لینے والے ، دونوں کیلئے فائدہ مند ہے جس کا واحد مقصد ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں