121

صنم چودھری کو چڑیل کہے جانے پر ان کے شوہر بھی میدان میں آگئے

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ صنم چودھری نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لینز لگائے ہوئے ہیں ، مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے گئے مگر ایک صارف نے انہیں چڑیل قرار دے دیا جس پر صنم چودھری کے شوہر بھی میدان میں آگئے۔

فرحان نامی صارف نے صنم کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چڑیل کی طرح لگ رہی ہو ، جس پر صنم چودھری کے شوہر سومی چوہان بھی میدان پر اتر آئے اور صارف کو کرارا جواب دیا کہ تو چڑیل ، تونے اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماہرہ خان کی تصویر اپنی ڈسپلے پکچر پر لگائی ہے ، فٹے منہ ۔
سلیبرٹیز خود کو سوشل میڈیا پر ان رکھتی ہیں جن میں اداکاری کے شعبے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے سے وابستہ لوگ بھی پیش پیش ہیں ۔ ایسے میں جہاں تعریف کرنے والے موجود ہیں تو بلا وجہ تنقید کرنے والے بھی کمنٹس کرتے ہیں اور زیادہ تر سلیبرٹیز کو مداحوں کی جانب سے منفی سوچ کے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے وہ نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں