اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آ ف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کو حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کو کمپنیز ایکٹ 2017کے سیکشن 123Aکے تحت کمپنیوں کے حقیقی مالکان کی معلومات کے حلف نامہ فارم 45کے ذریعے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ایس ای سی پی کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ایسے تمام فارم 45 جن کو جمع کروانے کی تاریخ پہلے ہی گزر چکی ہے، اگر اگست 13 تک جمع کروا دئے گئے تو کمیشن کی جانب سے کسی قسم کی لیٹ فیس یا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت کمپنیز (جنرل پرویژن اور فارم )ریگولیشنز میں کمپنیوں کی جانب سے حقیقی مالکان کی معلومات کو حاصل کرنے ، رجسٹر میں محفوظ ترتیب دینے اور ایس ای سی پی کو فارم 45 کے ذریعے حلف نامہ جمع کروانے کا طریق کار وضح کیا گیا ہے۔کمپنیوں اور کارپوریٹ اداروں کی ملکیت کی معلومات میں شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017ءمیں ترامیم متعارف کروائیں گئیں تھیں جن کے تحت تمام کمپنیوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے حقیقی مالکان کی معلومات کو حاصل کرنا اور اس سلسلے میں ڈیکلریشن یعنی فارم 45ایس ای سی پی کو جمع کرونا لازمی ہے۔ ایس ای سی پی نے فارم 45 جمع کروانے کے لیے ایک آن لائن طریقہ کار بھی متعارف کرایا ہے ۔ فارم 45 جمع کروانے کے لیے تفصیلی گائیڈ لائنز اور فائلنگ میں رنمائی کے لئے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ تمام کمپنیاں جنہوں نے ابھی تک سیکشن 123 کے تقاضوں کی تعمیل مکمل نہیں کی، کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جلد از جلد ڈیکلریشن کا فارم 45 فارم جمع کروا دیں۔